پہلا صفحہ

محمد ابن سلمان کی طرف سے عرب دورہ کا آغاز

ابو ظبی ۔ ریاض: "الشرق الاوسط” سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے کل امارات کے سرکاری دورہ کا آغاز کیا ہے اور وہ اس کے بعد بحرین اور مصر کا بھی دورہ کریں گے اور سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ محمد ابن […]

محمد ابن سلمان کی طرف سے عرب دورہ کا آغاز

ابو ظبی ۔ ریاض: "الشرق الاوسط”

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے کل امارات کے سرکاری دورہ کا آغاز کیا ہے اور وہ اس کے بعد بحرین اور مصر کا بھی دورہ کریں گے اور سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ محمد ابن سلمان کا دورہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کے فرمان کی بنیاد پر ہو رہا ہے اور فرمان اس وجہ سے ہو رہا کیونکہ شاہ سلمان علاقائی اور بین الاقوامی طور پر اپنے ملک کے تعلقات کو مضبوط کرنا، تمام میدانوں میں پڑوسی ممالک کے ساتھ رابطہ اور تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے ان ممالک کی طرف سے ملنے والی دعوتوں کو قبول بھی کرنا چاہتے ہیں۔

کل سعودی عرب کے ولی عہد ابو ظبی پہنچے ہیں اور ابو ظبی کے ولی عہد اور فوج کے نائب اعلی کمانڈر الشیخ محمد ابن زاید آل نہیان ایئرپورٹ پر استقبال کرنے میں سب سے آگے تھے اور سعودی عرب کے ولی عہد کے لئے سرکاری تقریب بھی ہوئی جہاں ان کا استقبال سعودی عرب کی قومی سلامتی کے ساتھ کیا گیا اور ملک کے اس مہمان کے لئے اکیس گولی داگے گئے۔

الشیخ محمد ابن زائد نے امارات کے محترم مہمان کی ضیافت پر اپنی انتہاء سعادت مندی کا اظہار کیا اور پرزور انداز میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات راسخ رہیں گے اور یہ بھی کہا کہ نئی شراکت اور تعاون کے مواقع دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے ہیں اور ابو ظبی کے ولی عہد نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ امارات ہمیشہ سعودی عرب کی عوام کے لئے قومی طور پر محب اور ان کا مددگار اور معاون رہے گا۔(۔۔۔)

جمعہ 15 ربیع الاول 1440 ہجری – 23 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14505]