ارجینٹینا میں سعودی عرب کے ولی عہد کی آمد
نیویارک: علی بردی بوئینس آئرس: الشرق الاوسط کل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان گروپ 20 کے سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی صدارت کرنے کے لئے ارجینٹینا پہنچ چکے ہیں اور ان کے استقبال میں دار الحکومت بوئینس آئرس کے ایئرپورٹ ارجینٹینا کے وزیر […]

نیویارک: علی بردی بوئینس آئرس: الشرق الاوسط
کل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان گروپ 20 کے سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی صدارت کرنے کے لئے ارجینٹینا پہنچ چکے ہیں اور ان کے استقبال میں دار الحکومت بوئینس آئرس کے ایئرپورٹ ارجینٹینا کے وزیر خورخی فوری موجود تھے۔
اسی سلسلہ میں کل کرملین نے بھی تصدیق کی ہے کہ گروپ کے سربراہی اجلاس کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد اور روسی صدر ولادیمیئر پوٹن کے درمیان ملاقات ہوگی اور یہ بھی کہا کہ اس ملاقات کا بنیادی مقصد روس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط کرنا ہے۔
اسی طرح اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انطونیو گوتیریچ نے کل نیویارک میں تصدیق کی ہے کہ وہ بھی اجلاس کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے اور ان کا مقصد یمن میں سعودی عرب کے کردار کی اہمیت کی طرف ہے اور گوتیریچ نے کہا کہ ہم یمن میں سلامتی مذاکرات شروع کرنے کے لئے ماحول تیار کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 21 ربیع الاول 1440 ہجری – 29 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14511]