اوپک اور اس کے ہمنواء روزانہ 1.2 ملین بیرل پیداوار کم کرنے کے لیے مستعد
ویانا: "الشرق الاوسط” کل اوپک نے روس کی قیادت میں اپنے ہمنواؤں کے ساتھ مل کر مارکیٹ کی امید سے زیادہ پٹرول کی پیداوار کم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے اور یہ معاہدہ روس کے صدر ولادیمیئر پوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کے […]

ویانا: "الشرق الاوسط”
کل اوپک نے روس کی قیادت میں اپنے ہمنواؤں کے ساتھ مل کر مارکیٹ کی امید سے زیادہ پٹرول کی پیداوار کم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے اور یہ معاہدہ روس کے صدر ولادیمیئر پوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کے درمیان ہوا ہے۔
عراق کے پٹرول وزیر ثامر الغضبان نے ویانا میں دو دن تک ہونے والے اوپک کے مذاکرات کے ختم ہونے کے بعد کہا کہ جنوری کے آغاز سے تنظیم روزانہ کے اعتبار سے 0.8 ملین بیرل کی پیداوار کم کر دے گی اور تنظیم میں غیر موجود اراکین 0.4 ملین بیرل روزانہ کے اعتبار سے کم کریں گے اور اس طرح مکمل طور پر 1.2 ملین بیرل روزانہ کے اعتبار سے کم ہوں گے۔
روس کے پٹرول وزیر الکزنڈر نوواک نے پرزور انداز میں کہا کہ پوٹن اور شہزادہ محمد ابن سلمان نے گفت وشنید کرکے پٹرول کی پیداوار کم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے اور گذشتہ ہفتہ 20 سربراہی اجلاس کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات کرنے کے بعد پوٹن نے اسی کا اعلان کیا تھا۔
ہفتہ 30 ربیع الاول 1440 ہجری – 08 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14620]