پہلا صفحہ

قیدیوں کو رہا کرنے کے سلسلہ میں فہرست کا تبادلہ اور حدیدہ کے سلسلہ میں ایک اقدام

ریمبو (سویڈن): بدر القحطانی ۔ قاہرہ: علی ربیع ڈپلومیٹک ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گوتریس بدھ کے دن حوثی اور یمنی حکومت کے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ کل مذاکرات میں دونوں فریق نے قیدیوں اور اٹھائے گئے افراد کی ایسی فہرست […]

قیدیوں کو رہا کرنے کے سلسلہ میں فہرست کا تبادلہ اور حدیدہ کے سلسلہ میں ایک اقدام

ریمبو (سویڈن): بدر القحطانی ۔ قاہرہ: علی ربیع

ڈپلومیٹک ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گوتریس بدھ کے دن حوثی اور یمنی حکومت کے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

کل مذاکرات میں دونوں فریق نے قیدیوں اور اٹھائے گئے افراد کی ایسی فہرست حاصل کی ہے جس میں سولہ ہزار سے زائد افراد کے نام ہیں اور ان سب کو اگلے 45 دنوں میں رہا کر دیا جائے گا اور سرکاری فریق نے حوثیوں کے جیل میں موجود 8500 گرفتار شدہ افراد کی فہرست حوالہ کیا ہے جبکہ حوثی وفد نے سرکاری فورسز کے پاس 7500 افراد کی فہرست دی ہے۔ حکومتی فریق نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ یہ فہرست مزید نئے نام کے اندراج کے لئے کھلے رہیں گے۔

کل روئیٹرز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسی طرح کل اقوام متحدہ حدیدہ کے سلسلہ میں ایک اقدام کیا ہے جس میں اس نے دونوں فریق سے اقوام متحدہ کے فورسز کی تعیین کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر سے اپنے فورسز کو نکالنے اور  شہرہ اور بندرگاہ کو ہینڈل کرنے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی یا خود مختار ادارہ کی تشکیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح سرکاری وفد نے موجودہ وقت میں جنگ بندی کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کرنے کو بعید سمجھا ہے اور اشارہ کیا ہے کہ موجودہ مذاکرہ معاملہ کو آسان بنانے کے لئے مذاکرات کا مرحلہ ہے۔(۔۔۔)

بدھ 04 ربیع الثانی 1440 ہجری – 12 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14624]