امريكہ

امریکہ کی طرف سے شامی جماعتوں کو ترکی کاروائی میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت

لندن: ابراہیم حمیدی واشنگٹن نے شام کی مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کو ترکی فوج کی طرف سے مشرقی نہر فرات میں کی جانے والی کاروائی میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت کی ہے۔ اس بات کی اطلاع امریکہ کے ڊپلومیٹک افراد کی طرف سے جماعتون کے رہنماؤں کی […]

امریکہ کی طرف سے شامی جماعتوں کو ترکی کاروائی میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت

لندن: ابراہیم حمیدی

واشنگٹن نے شام کی مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کو ترکی فوج کی طرف سے مشرقی نہر فرات میں کی جانے والی کاروائی میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت کی ہے۔

اس بات کی اطلاع امریکہ کے ڊپلومیٹک افراد کی طرف سے جماعتون کے رہنماؤں کی طرف بھیجے جانے والے پیغامات سے ملی ہے اور الشرق الاوسط نے ان معلومات کو حاصل کیا ہے جس میں یہ لکھا تھا کہ ہم آزاد فوج کی ہر جماعت کو مشرقی فرات کی کسی بھی کاروائی میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت کرتے ہیں اور ہم ترکی کے لئے حملہ نہیں چاہتے ہیں۔(۔۔۔) اور ہماری یہ امید ہے کہ گفت وشنید ہی سرحد پر ہونے والے ترکی کے خدشات کو حل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

دوسری طرف چند ذرائع سے اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ ماسکو، انقرہ اور تہران نے دمشق کے ساتھ مل کر دستوری کمیٹی کی ایک فہرست حاصل کی ہے اور یہ تینوں ممالک اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا کو پیش کریں گے اور اسی سلسلہ میں انقرہ نے کل شمالی شام میں عفرین کے اندر کرد جنگجؤں کے ساتھ ہونے والی جنگ میں ایک ترک فوج کے شہید ہونے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ 06 ربیع الثانی 1440 ہجری – 14 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14626]