کل حدیدہ میں اسٹوکہولم کے معاہدہ کا امتحان
لندن: بدر القحطانی کل منگل کی صبح سے اسٹوکہولم میں ہونے والے مذاکرات کی وجہ سے ہونے والے حدیدہ معاہدہ کا نفاذ ہوگا اور یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے کارندے حدیدہ میں فورسز کو دوبارہ […]

لندن: بدر القحطانی
کل منگل کی صبح سے اسٹوکہولم میں ہونے والے مذاکرات کی وجہ سے ہونے والے حدیدہ معاہدہ کا نفاذ ہوگا اور یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے کارندے حدیدہ میں فورسز کو دوبارہ متعین کرنے کے مسئلہ کی نگرانی کریں گے اور وہاں سے حوثی فورسز ہٹ جائیں گے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ دوبارہ متعین کرنے کی کمیٹی میں یمنی حکومت اور حوثی دونوں فریق کے نمائندے ہوں گے۔
روئٹرز ایجنسی نے اقوام متحدہ کے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ جس وقت فوری طور پر جنگ بندی معاہدہ کے سلسلہ میں حدیدہ کا معاہدہ ہوا تھا اسی وقت اس بات کا بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ اس معاملہ میں 28 سے 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں تاکہ اس معاہدہ کو نافذ کیا جا سکے۔۔۔ اور ہم امید کرتے ہین کہ منگل سے اس معاہدہ کو نافذ کر دیا جائے۔
اسی سلسلہ میں یمنی مذاکرات کے دوسرے مرحلہ کی ترتیبات سے واقف ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ماہ کے اخیر میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے وقت اجنڈہ میں مکمل حل کے سلسلہ میں تجویز پیش کی جائے گی اور شناخت نہ بتانے کی شرط کے ساتھ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذاکرہ کے سلسلہ میں دروازہ قدرے بند معلوم ہوتا ہے اور اس کو ملتوی کرنا بہتر معلوم ہوتا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ امید پیدا کرنے کے سلسلہ میں دونون فریق کے درمیان مزید کاروائیاں ہون گی جیسا کہ صنعاء ایئرپورٹ یا معاشی فائل کا مسئلہ ہے۔
پیر 09 ربیع الثانی 1440 ہجری – 17 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14629]