صدام کی تصویر اٹھانے والے طلبہ عراقی یونیورسیٹی سے خارج
بغداد: فاضل النشمی رمادی میں واقع انبار یونیورسیٹی نے نہائی طور پر تین طلبہ اور ایک سال کے لئے دو طلبہ کو خارج کر دیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سابق عراقی صدر صدام حسین کی تصویر کو بلند کیا تھا اور انبار یونیورسیٹی کے صدر […]

بغداد: فاضل النشمی
رمادی میں واقع انبار یونیورسیٹی نے نہائی طور پر تین طلبہ اور ایک سال کے لئے دو طلبہ کو خارج کر دیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سابق عراقی صدر صدام حسین کی تصویر کو بلند کیا تھا اور انبار یونیورسیٹی کے صدر خالد بطال النجم نے کہا کہ اعلی تعلیم اور سائنسی ریسرچ جے وزیر کے حکم سے نگراں کمیٹی اور طلبہ کے ساتھ ابھی تک تحقیق کر رہی ہے اور ملزمین کو خاص ادارہ کے حوالہ کر دیا جائے گا تاکہ ان کو مناسب بدلہ مل سلے۔
یہ بات واضح نہیں ہے کہ کیا ان ملزم طلبہ کو بھنگ شدہ البعث پارٹی پر پابندی لگانےنوالے قانون کے بنود کے مطابق سزا دی جائے گی یا نہیں کیونکہ اس قانون کے مطابق پانچ سے پندرہ سال کی سزا ہر شخص کو دی جائے گی جو سیاسی یا فکری سرگرمی کرے گا اور اس سے اس کا مقصد اس پارٹی کے فکر کو آگے بڑھانا یا رائج کرنا یا ہمت افزائی کرنا یا اس سے متعلق ہونے کے سلسلہ میں ہمت افزائی کرنا ہوگا۔
یونیورسیٹی نے اس کام کے ذمہ داروں کے حق میں تمام کاروائی کرنے کی دھمکی دی ہے کیونکہ اس کام سے ایک مجرمانہ غیر اخلاقی فکر کی ترویج کرنا مقصود ہے اور یہی کام اس ملک کی تباہی وبربادی کا سبب بنا تھا اور اسی وجہ سے ملک کے اندر یہ مسائل برپا ہوئے ہیں۔
بدھ 18 ربیع الثانی 1440 ہجری – 26 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14638]