ترکی کی طرف سے عنقریب شام میں اقدام
انقرہ: سعید عبد الرازق لندن: "الشرق الاوسط” کل ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا کہ ترکی امریکہ کی طرف سے اپنے فورسز کو واپس بلانے کے فیصلہ کی وجہ سے ممکنہ فوجی کاروائی ملتوی کرنے کے بعد بہت جلد شمالی شام میں نہر فرات کے مشرقی علاقہ […]

انقرہ: سعید عبد الرازق لندن: "الشرق الاوسط”
کل ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا کہ ترکی امریکہ کی طرف سے اپنے فورسز کو واپس بلانے کے فیصلہ کی وجہ سے ممکنہ فوجی کاروائی ملتوی کرنے کے بعد بہت جلد شمالی شام میں نہر فرات کے مشرقی علاقہ کی طرف پہنچنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ ترکی کے وزیر دفاع خلوصی اکار نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کے ملک کی فورسز ادلب کے امن واستقرار کے لئے اس کے اردگ گرد کے علاقہ میں مستقل رہے گی۔
اناضول نامی نیوز ایجنسی نے جاویش اوگلو سے نقل کیا ہے کہ ترکی اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے شام کے منبج شہر سے متعلق معاہدہ کیا ہے اور ترکی سی ان ان چینل نے کہا کہ جاویش اوگلو امریکی واپسی کے سلسلہ میں گفت وشنید کرنے کے لئے روس کا سفر کریں گے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے سے متعلق شام میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی قیادت میں اتحاد نے کہا کہ اس نے داعش کے خلاف غیر معمولی حملہ کیا ہے اور اتحاد نے یہ بھی کہا کہ اس کے حملہ میں فضائی حملہ اور ترتیب کے ساتھ گولی چلانا بھی شامل تھا اور اس حملہ کے ذریعہ لوجسٹک کمپنیوں اور تنظیم کے افراد کے جمع ہونے والی جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بدھ 18 ربیع الثانی 1440 ہجری – 26 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14638]