مبارک: سرنگوں کے ذریعے 800 مسلح افراد کا ہمارے مشرقی سرحد پر حملہ
قاہرہ: وليد عبد الرحمن مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے کہا کہ 800 مسلح افراد 29 جنوری سنہ 2011 کی صبح سرنگوں کے ذریعے مصر میں داخل ہوئے تھے اور ان کا مقصد ملک کے اندر افراتفری پھیلانا اور جیلوں سے اخوان المسلمین، حزب اللہ اور حماس کے اراکین کو […]

قاہرہ: وليد عبد الرحمن
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے کہا کہ 800 مسلح افراد 29 جنوری سنہ 2011 کی صبح سرنگوں کے ذریعے مصر میں داخل ہوئے تھے اور ان کا مقصد ملک کے اندر افراتفری پھیلانا اور جیلوں سے اخوان المسلمین، حزب اللہ اور حماس کے اراکین کو باہر نکال کر لے جانا تھا اور اسی کے ساتھ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کے پاس تین افسران اور ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرنے والے یا گھسنے والے افراد کے ذریعہ عمارتوں کو منہدم کرنے کے سلسلہ میں معلومات ہے لیکن انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ اخوان المسلمین ہی نے عریش کے سیکورٹی عمارت کو تباہ کیا تھا اور پولیس افسران کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا تھا۔(۔۔۔)
جمعرات 19 ربیع الثانی 1440 ہجری – 27 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14639]