پہلا صفحہ

لیبیا کی طرف سے معاشی سربراہی کانفرنس کی دعوت کے سلسلہ میں لبنان میں کشمکش

بیروت: "الشرق الاوسط” پارلیمنٹ کے صدر نبیہ بری کی طرف سے لیبیا کی دعوت پر ہونے والے اعتراض کے نتیجہ میں داخلی سیاسی کشمکش کے سخت ہونے کے باوجود بیروت میں عرب ترقی معاشی کانفرنس کے منعقد ہونے کا وقت ابھی بھی زیر بحث ہے جبکہ نبیہ بری نے خود شام […]

لیبیا کی طرف سے معاشی سربراہی کانفرنس کی دعوت کے سلسلہ میں لبنان میں کشمکش

بیروت: "الشرق الاوسط”

پارلیمنٹ کے صدر نبیہ بری کی طرف سے لیبیا کی دعوت پر ہونے والے اعتراض کے نتیجہ میں داخلی سیاسی کشمکش کے سخت ہونے کے باوجود بیروت میں عرب ترقی معاشی کانفرنس کے منعقد ہونے کا وقت ابھی بھی زیر بحث ہے جبکہ نبیہ بری نے خود شام کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سے اسے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سربراہی اجلاس کی تنظیم کار میڈیا کمیٹی نے اعلان کیا کہ بری نے اس سے قبل لیبیا کی دعوت کو منظوری دی تھی اور بری کی دفتر ہی اسے مختلف معلومات کا نام دے رہی ہے جبکہ اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ سربراہی اجلاس کا بائکاٹ کرنے کے لئے دو طرفہ شیعیت کے وزراء اور اراکین نے رخ کیا ہے۔

سربراہی اجلاس کے سلسلہ میں سیاسی تنازعہ ابھی بھی باقی ہے اور کل سرحدی علاقہ میں یونیول اور لبنانی فوج کے درمیان اس وقت نقل وحرکت کی خبر ملی جب اسرائیل نے متنازعہ سرحدی علاقہ میں سمنٹ کی دوبارہ دیوار بنانے کا کام شروع کیا اور لبنانی فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایک نیا اجلاس منعقد ہوگا جسے تین فرد کے کمیٹی منعقد کرے گی اور اس میں لبنانی اور اسرائیلی فوج اور یونیول فورسز کے دو نمائندہ ہوں گے اور یہ آئندہ ہفتہ منعقد ہوگا جس میں نئے صورتحال سے متعلق گفتگو کی جائے گی اور ذرائع نے پرزور انداز میں کہا کہ ان مسائل کو حل ڈیپلومیٹک انداز میں کیا جائے گا۔(۔۔۔)

ہفتہ 06 جمادی الاول 1440 ہجری – 12 جنوری 2019ء – شمارہ نمبر [14655]