شامی فوج میں بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے روسی مداخلت
انقرہ: سعید عبد الرازق بیروت ۔ لندن: "الشرق الاوسط” کل باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نے شامی فوج کے اندر بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے ایک تفتیشی کمیٹی بنانے کے سلسلہ میں دباؤ ڈالا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا […]

انقرہ: سعید عبد الرازق بیروت ۔ لندن: "الشرق الاوسط”
کل باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نے شامی فوج کے اندر بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے ایک تفتیشی کمیٹی بنانے کے سلسلہ میں دباؤ ڈالا ہے۔
اس نے یہ بھی کہا کہ فوج کے رہنماؤں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سات افسران موجود ہیں جو فوجی اداروں اور علاقوں کی تفتیش کرنے کے سلسلہ میں دورہ کریں گے اور سات سال قبل شروع ہونے والے شامی بحران کے وقت سے اب تک فوج کے اندر بڑے پیمانہ پر ہونے والی بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج اور افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ اداروں کا دورہ اچانک ہوگا تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ وہاں فوج ہمیشہ رہتی ہے اور وہ اچانک چیکنگ کی وجہ سے نہیں آئی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 10 جمادی الاول 1440 ہجری – 16 جنوری 2019ء – شمارہ نمبر [14659]