حدیدہ کے گورنر کی طرف سے حوثیوں پر جنگ میں ایک ہزار بچوں کو شامل کرنے کا الزام
جدہ: سعید الابیض حدیدہ کے گورنر ڈاکٹر حسن الطاہر نے حوثیون پر گذشتہ چند دنوں کے دوران شمالی جانب سے حدیدہ کے لئے تقریبا ایک ہزار بچوں کو جنگ میں شامل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ "الشرق الاوسط” کے ساتھ فون کے ذریعہ ہونے والی […]

جدہ: سعید الابیض
حدیدہ کے گورنر ڈاکٹر حسن الطاہر نے حوثیون پر گذشتہ چند دنوں کے دوران شمالی جانب سے حدیدہ کے لئے تقریبا ایک ہزار بچوں کو جنگ میں شامل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
"الشرق الاوسط” کے ساتھ فون کے ذریعہ ہونے والی گفتگو میں الطاہر نے واضح کیا کہ حدیدہ میں دوبارہ فورس متعین کرنے کی کمیٹی کے صدر جنرل پیٹریک کومارٹ کے پہنچنے کے وقت سے اب تک ذمہ دار ادارے نے ہر جانب خلاف ورزیوں کی نسبت میں اضافہ ہونے کا اندازہ لگایا ہے اور انہیں خلاف ورزیوں میں جنگجؤوں کو شامل کرنا ہے اور ان میں سب سے بڑی خلاف ورزی ایک ہزار بچوں کو شامل کرنا ہے اور اسی طرح میلیشیاؤں نے حدیدہ کے مختلف مقامات پر اپنے جنگجؤوں کو متعین کر دیا ہے۔
الطاہر نے کہا کہ باغی میلیشیائیں گذشتہ اوقات میں حدیدہ کے شہریوں اور تہامہ کے باشندوں کو جنگ میں شامل کرنے کے سلسلہ میں ناکام ہوئیں ہیں کیونکہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان میلیشیاؤں کے عقائد ان سے بہت مختلف ہیں اور اسی طرح یہ میلیشیائیں ایسے علاقہ کے قیام کے سلسلہ میں بھی ناکام ہوئیں ہیں جہاں وہ بچوں کو غیر معمولی اجرت کے ذریعہ اہم فوجی جگہوں کی انتظامیہ کے لئے آنے والے مرحلوں میں استعمال کر سکیں اور انہوں نے یہ قدم اس لئے اٹھایا کہ یہ علاقے ان کے ماتحت ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 20 جمادی الاول 1440 ہجری – 26 جنوری 2019ء – شمارہ نمبر [14669]