پہلا صفحہ

اتحاد کی طرف سے حوثیوں کے فوجی اڈوں پر حملہ

جدہ: سعید الابیض اور اسماء الغابری یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کل شام ایک قسم کی ایسی کاروائی کو انجام دینے کا اعلان کیا ہے جس میں حوثیوں کے فوجی اڈوں اور اسلحہ کے خزانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اتحاد فورسز کے ترجمان […]

اتحاد کی طرف سے حوثیوں کے فوجی اڈوں پر حملہ

جدہ: سعید الابیض اور اسماء الغابری

یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کل شام ایک قسم کی ایسی کاروائی کو انجام دینے کا اعلان کیا ہے جس میں حوثیوں کے فوجی اڈوں اور اسلحہ کے خزانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اتحاد فورسز کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے واضح کیا کہ یہ حملہ بین الاقوامی اور انسانی قانون وضوابط کے مطابق ہے اور یہ حملہ تمام قانونی اور اتحادی کاروائیوں کے بعد کیا گیا ہے اور اس میں اسٹکہولم معاہدہ کی خلاف ورزی بھی نہیں ہے۔

کل شام سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اس ڈرون جہاز کو ہلاک کر دیا جس کے ذریعہ حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع ابہا نامی عوامی علاقہ کو نشانہ بنایا تھا۔

جمعرات 22 جمادی الاول 1440 ہجری – 31 جنوری 2019ء – شمارہ نمبر [14674]