پہلا صفحہ

سعودی عرب کی طرف سے وزارت دفاع کے کاموں کی تقویت

ریاض: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب کی وزارت دفاع کمیٹی نے کیبینٹ کے نائب صدر وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کی صدارت میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا ہے اور اس نے وزارت دفاع کے کام کو تقویت دینے کے مقصد سے گورننس کمیٹیوں کو فعال کرنے […]

سعودی عرب کی طرف سے وزارت دفاع کے کاموں کی تقویت

ریاض: "الشرق الاوسط”

کل سعودی عرب کی وزارت دفاع کمیٹی نے کیبینٹ کے نائب صدر وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کی صدارت میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا ہے اور اس نے وزارت دفاع کے کام کو تقویت دینے کے مقصد سے گورننس کمیٹیوں کو فعال کرنے کا بھی اقرار کیا ہے۔

کمیٹی نے وزارت دفاع کے اندر اہم گورننس کمیٹیوں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے اور یہ منظوری اس وزارت کو ترقی دینے کے اس دستاویز کی بنیاد پر دی گئی ہے جس میں سرمایہ کاری اور منصوبوں کی نگرانی کرنے کی کمیٹی کام وخدمات کی کمیٹی تعیینات کی کمیٹی اور مشترکہ فوجی کمیٹی شامل ہے۔

اجلاس میں وزارت دفاع کی تمام اسٹریٹیجک میدانوں اور ان کی نگرانی کرنے کے سلسلہ میں رہنمائی پیش کرنے والی وزارت دفاع کمیٹی کے اڈوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اسی ضمن میں اہم اسٹریٹیجک فیصلوں کا لینا اور بڑی سرمایہ کاری مالی ذمہ داری کی ادائیگی فوجی تیاری اور انسانی تقاضوں جیسے اہم میدانوں میں وزارت کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

گورننس کمیٹیوں کا مقصد فیصلہ لینے کے اسباب اور وزارت کو ترقی دینے کے لئے پانچ اسٹریٹیجک مقاصد کے ضمن میں ادارہ کے کام کو منتقل کرنے کو اچھے انداز میں کیا جا سکے اور یہ پانچ مقاصد مشترکہ کام میں امتیاز پیدا کرنا ہے وزارت دفاع کے انتظامی کارکردگی کو فروغ دینا ہے اسلحہ اور سازو سامان کو اپڈیٹ کرنا ہے خرچ کی صلاحيت کو اچھا کرنا ہے فوجی ملکی ہتھیار سازی کو مدد فراہم کرنا ہے اور اہمیت کو بڑھا کر انفرادی کارکردگی کو ترقی دینا ہے۔

ولی عہد کی صدارت میں منعقد ہونے والی کمیٹی میں اسسٹنٹ وزیر دفاع نفاذ امور کے اسسٹنٹ وزیر دفاد مشترکہ فورسز کے کمانڈر اسٹریٹیجک امور کی وزارت کے وکیل اسلحہ اور مشتریات کی وزارت کے وکیل نگرانی داخلہ اور تحقیقات کے جنرل ڈائریکٹر اور جنرل اسٹاف کے چیئر مین ہیں۔

جمعہ 23 جمادی الاول 1440 ہجری – 01 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14675]