پہلا صفحہ

اتحاد کی طرف سے مشرقی صنعاء میں ڈرون کے خزانہ کو نشانہ

ریاض: عبد الہادی حبتور طے ہو چکا ہے کہ حدیدہ کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے وفد کے نئے صدر ڈنمارک کے جنرل مائکل لولیلیسگارڈ پرسو اردن کی دار الحکومت عمان کا قصد کریں گے۔ یمن میں برطانوی سفیر مائکل ارون نے بتایا کہ حدیدہ میں دوبارہ فورس متعین کرنے والی […]

اتحاد کی طرف سے مشرقی صنعاء میں ڈرون کے خزانہ کو نشانہ

ریاض: عبد الہادی حبتور

طے ہو چکا ہے کہ حدیدہ کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے وفد کے نئے صدر ڈنمارک کے جنرل مائکل لولیلیسگارڈ پرسو اردن کی دار الحکومت عمان کا قصد کریں گے۔ یمن میں برطانوی سفیر مائکل ارون نے بتایا کہ حدیدہ میں دوبارہ فورس متعین کرنے والی کمیٹی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے بیس نگراں ہوں گے جبکہ یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے پرسو شام مشرقی صنعاء میں ڈرون جہاز کے خزانہ پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور عوام کو میلیشیاؤں کی جگہوں سے دور رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارون نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ ہم حوثیوں کی طرف سے ویزا کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ ایک بڑی پریشانی کی بات ہے اور یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ نے صنعاء میں حوثیون کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ ان کا جواب مثبت تھا اور اب تک ہم نگراں کے لئے ان کی طرف سے ویزا کے منتظر ہیں اور ارون نے مزید کہا کہ ابھی ہمیں سابق جنرل پیٹریک کومارٹ کی طرف سے وضع کردہ اقوام متحدہ کے نئے منصوبہ کا انتظار ہے اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پیٹریک اور گریفتھ دونوں نے اس منصوبہ کو حوثیوں اور صدر عبد ربہ منصور کے سامنے پیش کیا ہے اور دونوں فریق نے اسے قبول بھی کر لیا ہے اب اسے کے نفاذ کا انتظار ہے اور اسی طرح ہمیں حدیدہ میں کمیٹی کے اجلاس کا بھی انتظار ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ میں اور صدر دونوں حدیدہ معاہدہ کے نفاذ کے سلسلہ میں سو فیصد متفق ہیں۔

جمعہ 23 جمادی الاول 1440 ہجری – 01 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14675]