سوچی کانفرنس سے قبل ادلب جنگ کے لئے ماسکو کی تیاری
ماسکو: رائد جبر ۔ انقرہ: سعید عبد الرازق ۔ تل ابیب: "الشرق الاوسط” آئندہ جمعرات کے دن سوچی میں مقررہ ایرانی، ترکی اور روسی کانفرنس سے قبل ادلب کے اندر سرگرم اور منظم جنگ کے لئے میڈیا اور ڈپلومیٹک سرگرمی شروع کر دی گئی ہے۔ کرملین کے سرکاری […]

ماسکو: رائد جبر ۔ انقرہ: سعید عبد الرازق ۔ تل ابیب: "الشرق الاوسط”
آئندہ جمعرات کے دن سوچی میں مقررہ ایرانی، ترکی اور روسی کانفرنس سے قبل ادلب کے اندر سرگرم اور منظم جنگ کے لئے میڈیا اور ڈپلومیٹک سرگرمی شروع کر دی گئی ہے۔
کرملین کے سرکاری ترجمان ڈیمیٹری بیسکو نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمئر پوٹن نے سوچی میں آستانہ طریقہ کی حفاظت کرنے والی کانفرنس کی تیاریوں کے دائرہ میں روس کے امن کونسل کے ساتھ شام کی سورتحال کے سلسلہ میں مذاکرہ کیا ہے جبکہ اسرائیل، ترکی، ایران اور شام کے دورہ سے واپس ہونے والے نائب وزیر خارجہ سیرگی ویئرشینین نے اعلان کیا ہے کہ شام سے امریکی فورسز کی واپسی اور ادلب کی صورتحال پر ہی کانفرنس میں گفتگو کی جائے گی اور انہوں نے مزید کہا کہ ادلب کا ممکنہ فوجی نقل وحرکت سرگرم انداز میں منظم ہوگا لیکن انقرہ نے ادلب کے اندر روس کے ساتھ مشترکہ فوجی کاروائی سے انکار کر دیا ہے۔
ہفتہ 04 جمادی الآخر 1440 ہجری – 09 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14683]