پہلا صفحہ

لبنان کے لئے ایرانی ہتھیار کی پیش کش کے خلاف مغربی نقل وحرکت

بیروت: نذیر رضا بیروت میں مغربی ممالک کے سفارات خانوں کے تابع فوجی ملحق افراد نے اس پیش کش کے سلسلہ میں لبنان کے موقف کا جائزہ لیا جسے آج لبنان کے اپنے دورہ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی فضائی دفاعی نظام کے ذریعہ لبنانی فوج […]

لبنان کے لئے ایرانی ہتھیار کی پیش کش کے خلاف مغربی نقل وحرکت

بیروت: نذیر رضا

بیروت میں مغربی ممالک کے سفارات خانوں کے تابع فوجی ملحق افراد نے اس پیش کش کے سلسلہ میں لبنان کے موقف کا جائزہ لیا جسے آج لبنان کے اپنے دورہ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی فضائی دفاعی نظام کے ذریعہ لبنانی فوج کو ہتھیار دینے کی پیش کش کی ہے اور الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرنے والے ذرائع کے ذریعہ اس بات کی طرف اشارہ ملا ہے کہ لبنان نے ظریف کی طرف سے پیش کردہ معاملہ کے سلسلہ میں جواب دینے میں غور وفکر کا طریقہ اختیار کیا ہے۔

لبنان میں یہ خدشات ہیں کہ اگر ایرانی تحفہ کو قبول کر لیا جائے تو لبنانی فوج کو ملنے والی مغربی مدد بند نہ ہو جائے کیونکہ واشنگٹن لبنانی فوج کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں اپنا شریک مانتا ہے اور وسیع پیمانہ پر اسے مدد فراہم کرتا ہے۔ لبنان کی وزارتی ذرائع کا الشرق الاوسط سے یہ کہنا ہے کہ یقینا اس تحفہ کو قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ ایران بین الاقوامی پابندیوں کے دائرہ میں ہے اور کسی بھی قسم کے فیصلہ سے اس کا اثر لبنان پر بھی ہوگا اور لبنان اسے برداشت نہیں کر سکتا ہے اور اسے نہ قبول کرنے کی وجہ سے لبنان الگ تھلگ ہو جائے گا کیونکہ بین الاقوامی سماج یہ سمجھے گی کہ لبنان ایران کے ساتھ ہے۔

ظریف آج بیروت کے دورہ کا آغاز آٹھ آذار اتحاد سے متعلق لبنانی فورسز کی ملاقات سے کریں گے اور کل منگل کے دن سرکاری مذاکرات کے ضمن میں حکمرانوں اور وزیر خارجہ جبران باسیل سے ملیں گے۔

اتوار 05 جمادی الآخر 1440 ہجری – 10 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14684]