پہلا صفحہ

دار الحکومت بیت المقدس والے خود مختار ملک کی مدد کرنے کے سلسلہ میں شاہ سلمان کی عباس سے تاکید

ریاض: فتح الرحمن یوسف کل ریاض کے محل میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے فلسطینی صدر محمود عباس کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ مل کر چند مذاکرات بھی کئے اور انہوں نے ان مذاکرات کے دوران کہا کہ سعودی عرب فلسطین اور فلسطینی عوام کے […]

دار الحکومت بیت المقدس والے خود مختار ملک کی مدد کرنے کے سلسلہ میں شاہ سلمان کی عباس سے تاکید

ریاض: فتح الرحمن یوسف

کل ریاض کے محل میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے فلسطینی صدر محمود عباس کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ مل کر چند مذاکرات بھی کئے اور انہوں نے ان مذاکرات کے دوران کہا کہ سعودی عرب فلسطین اور فلسطینی عوام کے حقوق کے ساتھ ایک ایسے خود مختار ملک کے قیام کے سلسلہ میں ساتھ ہے جس کی دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہے۔

صدر عباس نے شاہ سلمان کا بہت شکریہ ادا کیا کیونکہ سعودی عرب فلسطن کے ساتھ ہے اور اسی انہوں نے ان مذاکرات کے دوران فلسطین کے میدانی امور کے سلسلہ میں بھی بات چیت کی۔

اسی سلسلہ میں سعودی عرب کے اندر فلسطینی سفیر نے واضح کیا کہ شاہ سلمان نے صدر عباس سے پرزور انداز میں کہا کہ فلسطینی مسئلہ اور واپسی سے متعلق فلسطینی عوام کے حق کے سلسلہ میں سعودی عرب کا موقف ثابت شدہ ہے اور شاہ سلمان نے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اور ہم وہی قبول کریں گے جو آپ قبول کریں گے اور اس کا انکار کریں گے جس کا آپ انکار کریں گے اور فلسطینی مسئلہ کے سلسلہ میں ہمارا موقف ثابت ہے اور ہمارے مؤسس کے زمانہ سے یہ موقف ویسے ہی ہے اور اس میں تبدیلی نہیں ہوگی اور جب بھی غیر ملکی وفد آتے ہیں تو ہم فون کے ذریعہ آپ سے رابطہ کرتے ہیں اور ہم ان کے سامنے بھی یہی بات رکھتے ہیں اور ہم ہمیشہ سے امن وسلامتی، بین الاقوامی قانون اور فلسطینی حق کی واپسی کے ساتھ ساتھ عدل وانصاف کے خواہاں ہیں۔

بدھ 08 جمادی الآخر 1440 ہجری – 13 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14687]