گریفتھ سے قانونی حکومت کی گفتگو: اسٹوکہولوم معاہدہ سب سے پہلے
عدن: علی ربیع ۔ ریاض: عبد الہادی حبتور ۔ جدہ: سعید الابیض یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کل پرزور انداز میں کہا کہ سب سے پہلے اسٹوکہولوم معاہدہ کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے اور اسی طرح حدیدہ اور اس کی بندرگاہ سے حوثیوں کے نکلنے سے متعلق […]

عدن: علی ربیع ۔ ریاض: عبد الہادی حبتور ۔ جدہ: سعید الابیض
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کل پرزور انداز میں کہا کہ سب سے پہلے اسٹوکہولوم معاہدہ کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے اور اسی طرح حدیدہ اور اس کی بندرگاہ سے حوثیوں کے نکلنے سے متعلق بنود کو نافذ کرنے کے لئے متعینہ تاریخ رکھنے کی ضرورت ہے۔
صدر ہادی نے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ کے ساتھ ریاض میں ہونے والے اجلاس کے دوران کہا کہ اس معاہدہ کے نفاذ کی وجہ سے مطلوبہ امید اور امن وسلامتی کو فروغ ملے گا اور اس کے علاوہ ٹالنے کے سوا کچھ نہیں ہے جو وہ ہمیشہ کرتے رہتے ہیں اور باغی حوثی ہمیشہ اور اسی پر کاربند رہتے ہیں۔
باخبر ذرائع کے ذریعہ الشرق الاوسط کو بتائے جانے والے بیان کے مطابق گریفتھ نے قانونی حکومت کو مذاکرات کا دوسرا مرحلہ قائم کرنے کے ساتھ اسٹوکہولوم کے معاہدہ کو نافذ کرکے مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن صدر ہادی نے پرزور انداز میں کہا کہ مکمل طور پر سویڈن مذاکرات کے نفاذ کے بغیر نیے مرحلہ کی طرف منتقل نہیں ہوں گے۔
اسی سلسلہ میں یمن کی وزارت عدل وانصاف کے وکیل فیصل المجیدی نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں انکشاف کیا کہ حکومت کی مدد سے آزاد علاقوں کی طرف صنعاء سے دسیوں جج بھاگ چکے ہیں اور مجیدی نے مزید کہا کہ میلیشیاؤں کے قبضہ والے علاقہ کے اندر جج سخت کاروائیوں سے دوچار ہیں کیونکہ انہوں نے شہریوں اور تہامہ کے علاقہ کے سلسلہ میں متعین احکامات جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بدھ 08 جمادی الآخر 1440 ہجری – 13 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14687]