ایران

خودکش حملہ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دسیوں اہلکار ہلاک

لندن: "الشرق الاوسط” کل مشرقی ایران کے جنوب میں واقع بلوچستان گورنریٹ میں پاسداران انقلاب کے افسروں کو لے جانے والی گاڑی کو ایک خودکش حملہ میں نشانہ بنائے جانے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے دسیوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے تابع […]

خودکش حملہ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دسیوں اہلکار ہلاک

لندن: "الشرق الاوسط”

کل مشرقی ایران کے جنوب میں واقع بلوچستان گورنریٹ میں پاسداران انقلاب کے افسروں کو لے جانے والی گاڑی کو ایک خودکش حملہ میں نشانہ بنائے جانے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے دسیوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے تابع تسنیم نامی ایجنسی نے کہا کہ اس خودکش حملہ میں 27 افیسر ہلاک ہوئے ہیں اور اس سے قبل ارنا نامی سرکاری ایجنسی نے باخبر ذریعہ سے نقل کیا کہ اس دھماکہ میں کم سے کم بیس ہلاک اور  بیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان کی انصاف نامی جماعت نے ٹیلی گرام نیٹ ورک کے ذریعہ اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس خبر کے اعلان کے پہلے ہی وقت سے دھماکہ کے سبب کے سلسلہ میں متضاد خبریں آرہی ہیں اور اس حملہ کے بعد پاسداران انقلاب نے ایک سرکاری بیان جاری کیا جس میں اس نے اپنے آفیسروں کی وفات کی خبر دی اور ارنا نامی ایجنسی کے بیان کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے آفیسروں کی گاڑی سے قرب دھماکہ خیز مواد کو لے جانے والی گاڑی کو بلوچستان گورنریٹ کے ہیڈکواٹر زاہدان اور خاش شہر کے درمیان اڑا دیا۔

جمعرات 09 جمادی الآخر 1440 ہجری – 14 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14688]