سعودی عرب کی طرف سے لبنان سفر کے انتباہ کا اختتام
بیروت: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب نے لبنان کی طرف سفر کرنے کے ان انتباہات کو ختم کر دیا ہے جسے اس نے اپنے شہریوں کے لئے وضع کیا تھا اور یہ فیصلہ سیکورٹی صورت حال کے امن واستقرار اور سعودی عرب کے شہریوں کے امن وامان کے سلسلہ میں سعودی […]

بیروت: "الشرق الاوسط”
کل سعودی عرب نے لبنان کی طرف سفر کرنے کے ان انتباہات کو ختم کر دیا ہے جسے اس نے اپنے شہریوں کے لئے وضع کیا تھا اور یہ فیصلہ سیکورٹی صورت حال کے امن واستقرار اور سعودی عرب کے شہریوں کے امن وامان کے سلسلہ میں سعودی عرب کو لبنانی حکومت کی طرف سے ملنے والی اطمینان کے بعد لیا گیا ہے۔ لبنان کی طرف سفر کرنے کے انتباہات کو ختم کیے جانے کا اعلان بیروت کے اندر سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری کی زبانی اس ملاقات کے بعد ہوا جب کل سعودی عرب کے وفد نے شاہی دیوان کے مشیر کار نزار ابن سلیمان العلولا اور لبنانی حکومت کے صدر سعد الحریری سے ملاقات کی۔
مشیر کار العولا نے صدر مائکل عون، نبیہ بری اور سعد الحریری کے ساتھ سرکاری طور پر ملاقات کرکے ان سے اس معاملہ میں گفت وشنید کی اور شاہی وفد نے پرزور انداز میں کہا کہ سعودی عرب لبنان کے ساتھ ہے اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارہ کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تمام میدانوں میں اس کی مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہے اور العولا نے بیروت کے اندر چند فائلوں اور مسائل کے سلسلہ میں گفت وشنید کی اور ان میں سب سے اہم دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیٹی کی تیاری کرنی ہے اور تمام سرکاری اداروں اور تنظیموں کے اندر اہل فن کو سعودی عرب اپنے ہم منصب سے ملاقات کرنے کے لئے بھیجنا ہے۔
جمعرات 09 جمادی الآخر 1440 ہجری – 14 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14688]