پہلا صفحہ

ہانٹ: اسد اپنی جگہ پر قائم ہے ۔۔۔ ہم دمشق میں سفارت خانہ نہیں کھولیں گے

لندن: ابراہیم حمیدی برطانوی وزیر خارجہ گیریمی ہانٹ نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ روس مشرق وسطی کے ساتھ غیر معمولی توجہ کا اظہار کر رہا ہے اور صدر بشار الاسد روسی مداخلت کی وجہ سے اپنی جگہ پر باقی ہے اور وہ اپنی جگہ پر […]

ہانٹ: اسد اپنی جگہ پر قائم ہے ۔۔۔ ہم دمشق میں سفارت خانہ نہیں کھولیں گے

لندن: ابراہیم حمیدی

برطانوی وزیر خارجہ گیریمی ہانٹ نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ روس مشرق وسطی کے ساتھ غیر معمولی توجہ کا اظہار کر رہا ہے اور صدر بشار الاسد روسی مداخلت کی وجہ سے اپنی جگہ پر باقی ہے اور وہ اپنی جگہ پر ہمیشہ رہے گا۔

ہانٹ نے کہا کہ ماسکو پر لازم ہے کہ وہ اہل شام کے سلسلہ میں مناسب حل پیش کرے اور وہ کس طرح شام کے اندر امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کو فروغ دے گا۔(۔۔۔) میں سمجھتا ہوں کہ اسد کی حکومت کے ماتحت استقرار واستحکام پیدا نہیں ہو سکتا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہ دیا ہے کہ دمشق میں سفارت خانہ کھولنے کے سلسلہ میں لندن کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ہانٹ نے پرسو وارسو کانفرنس سے واپسی کے فورا بعد پارلمنٹ کے اندر اپنے دفتر میں ہونے والی گفتگو میں کہا کہ ابھی شدت کے ساتھ اس بات کی ضرورت ہے کہ امریکہ مشرقی شام سے اس طرح نہ نکلے کہ داعش اور شام کی ان دیموکریٹک فورسز میں اس کے ہمنواؤں کے لئے واپسی کا موقعہ مل جائے جنہوں نے ہمارے ساتھ مل کر اتحاد میں کئی سالوں تک جنگ کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مناسب وقت نہیں ہے کہ برطانوی فوج امریکہ جگہ لینے کے لئے وہاں جائے اور یمن کے سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ نے اس طرح مکمل حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے جس کی وجہ سے ایران یمن کے پڑوسی ممالک کے امن واستقرار کو نشانہ بنانے کے لئے یمن کو اپنا اڈہ نہ بنا سکے۔

ہفتہ 11 جمادی الآخر 1440 ہجری – 16 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14690]