حجور کا علاقہ مشتعل اور یہاں کے قبائل حوثی فورسز کے روبرو
عدن: علی ربیع کل یمن کے حجہ گورنریٹ کے حجور فرنٹ پر جنگ سخت ہو چکی ہے اور تین ہفتہ قبل علاقہ کے قبائل اور حوثیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے کشر علاقہ کے مشرق میں حوثی فورسز کی غیر معمولی نقل وحرکت دیکھنے کو ملی […]

عدن: علی ربیع
کل یمن کے حجہ گورنریٹ کے حجور فرنٹ پر جنگ سخت ہو چکی ہے اور تین ہفتہ قبل علاقہ کے قبائل اور حوثیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے کشر علاقہ کے مشرق میں حوثی فورسز کی غیر معمولی نقل وحرکت دیکھنے کو ملی ہے۔
میدانی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ کم سے کم 25 حوثی اہلکار ہلاک اور دسیوں افراد قبائل کے افراد کے ذریعہ قید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمنی فوج نے کشر علاقہ سے محاصرہ کو ختم کرنے کے مقصد سے وسیع پیمانہ پر فوجی کاروائی شروع کرنے اور شمال سے حجہ گورنریٹ سمیت حدیدہ تک کے علاقہ کو آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں حدیدہ میں فورسز کو دوبارہ متعین کرنے کی کمیٹی کے صدر ہالینڈ کے جنرل پیٹریک کومارٹ نے ہالینڈ کے الوولکس گرانٹ میگزین کے ساتھ دئے جانے والے انٹرویو میں پرزور انداز میں کہا کہ بحر احمر کے آٹا چکی کے اندر بیس فیصد دانوں کو حوثیوں کے گولے کی آگ سے برباد کر دیا گیا ہے۔
ہفتہ 11 جمادی الآخر 1440 ہجری – 16 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14690]