خلیجی سیاح کا استغلال نہ کرنے کے سلسلہ میں لبنان کی طرف سے ایک اعلان
بیروت: بولا اسطیح لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ لبنان واپس ہونے کے لیے سعودی عرب کے سیاح کی ہمت افزائی کرنے کے لئے تمام منصوبے اور تمام ترتیبات کرے گی کیونکہ سعودی عرب نے لبنان کے سفر کے لئے تمام پابندیوں کو ختم کر دیا ہے […]

بیروت: بولا اسطیح
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ لبنان واپس ہونے کے لیے سعودی عرب کے سیاح کی ہمت افزائی کرنے کے لئے تمام منصوبے اور تمام ترتیبات کرے گی کیونکہ سعودی عرب نے لبنان کے سفر کے لئے تمام پابندیوں کو ختم کر دیا ہے اور یاد رہے کہ یہ پابندیاں 2010ء میں سیکورٹی اسباب کی وجہ سے لگائی گئ تھیں۔
وزیر سیاحت اویڈیس کیدانیان نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو سعودی عرب اور خلیج کے سیاحوں کے کئے پروپیگنڈہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ہی لبنان کے علاقہ کو زیادہ جانتے ہیں لہذا آج جس بات کی طرف توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے انہیں وہ کام کرنے ہیں جن کی وجہ سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ بعض سیاحی ادارے قیمت میں اضافہ کرکے ان کا استغلال کرتے ہیں اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ اس استغلال کو بند کرنے کے لئے تمام کاروائیاں کی جائیں گی اور ہم نے سنہ 2018ء میں ہی ایک ریڈ لائن کا قیام کیا جس کے ذریعہ سیاحت کرنے والے اپنی ہر قسم کی پریشانی کی شکایت کر سکتے ہیں۔
وزیر نے ترجیحی انداز میں کہا کہ آخری فیصلہ سعودی عرب کے سیاح کے لئے بہت مثبت ہوگا اور لبنان کی معیشت پر بھی اس کا اثر پڑے گا اور خلیجی سیاح کے ساتھ ساتھ خاص طور پر سعودی عرب کے سیاح اس سے مستفید ہوں گے کیونکہ لبنان کی سیاحت کے لئے یہ تو ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے اور انہوں نے تعداد کی زیادتی کے سلسلہ میں بتایا کہ سعودی عرب کے فیصلہ کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ہفتہ 11 جمادی الآخر 1440 ہجری – 16 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14690]