پاکستان سے سعودی عرب کے ولی عہد کے ایشیاء کے دورہ کا آغاز
ریاض: فتح الرحمن سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان آج پاکستان سے ہندوستان اور چین پر مشتمل ایشیاء کے دورہ کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے […]

ریاض: فتح الرحمن
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان آج پاکستان سے ہندوستان اور چین پر مشتمل ایشیاء کے دورہ کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید سے ملیں گے اور ان کے علاوہ دیگر چند ذمہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے اور مختلف اداروں سے متعلق افہام وتفہیم کے ان مذاکرات اور معاہدے پر دستخط بھی کئے جائیں گے جن میں سرمایہ کاری، فنڈنگ، توانائی، نئی طاقت، داخلی سیکورٹی، میڈیا، ثقافت اور کھیل کے میدان شامل ہیں۔
پاکستان نے سرکاری اور عوامی دونوں اعتبار سے شہزادہ محمد ابن سلمان کے استقبال کی تیاری کر لی ہے اور دار الحکومت اسلام آباد کی سڑکیں سعودی عرب اور پاکستان دونوں ملکوں کے رہنماؤں اور چھنڈوں کی تصویروں اور عربی اردو اور انگلش زبان میں لکھے گئے استقبالی بینروں کے ذریعہ آراستہ ہو چکی ہیں۔ (۔۔۔)
اتوار 12 جمادی الآخر 1440 ہجری – 17 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14691]