ایران

زاہدان دھماکہ میں ایران کا پاکستان پر الزام اور سعودی عرب اور امارات کے خلاف دھمکیاں

جدہ: ابراہیم القرشی ایران نے گذشتہ بدھ کو زاہدان میں ہونے والے بم دھماکہ کے اس واقعہ کا استغلال کرکے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس حملہ میں شامل ہے اور یاد رہے کہ اس حملہ میں پاسداران انقلاب کے ستائس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب […]

زاہدان دھماکہ میں ایران کا پاکستان پر الزام اور سعودی عرب اور امارات کے خلاف دھمکیاں

جدہ: ابراہیم القرشی

ایران نے گذشتہ بدھ کو زاہدان میں ہونے والے بم دھماکہ کے اس واقعہ کا استغلال کرکے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس حملہ میں شامل ہے اور یاد رہے کہ اس حملہ میں پاسداران انقلاب کے ستائس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب اور امارات کے خلاف بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کل ایک ٹیلیویزن انٹرویو میں پاکستانی حکومت کے سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے والی جماعت کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے اور جعفری نے سعودی عرب اور امارات کو بھی اس حملہ کے لئے سہولت فراہم کرنے کی وجہ سے دھمکی دی ہے۔

"الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرنے والے سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر خالد الہباس نے ان الزامات کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے الزامات مایوسی کی وجہ سے ظاہر ہو رہے ہیں کیونکہ ایران ابھی بین الاقوامی سماج کی طرف سے بہت زیادہ دباؤ کی حالت میں جی رہا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امارات کا شمار ان ممالک میں ہے جو علاقہ کے اندر ایران کے تخریبی کردار کو اجار کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے ایران کے لئے آسان ہے کہ وہ صرف ریاض اور ابو ظبی پر الزام لگا سکتا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 12 جمادی الآخر 1440 ہجری – 17 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14691]