امریکہ کی طرف سے یمن میں اتحاد کی کاروائیوں کی مدد کرنے کی تاکید
جدہ: اسماء الغابری ۔ عدن: علی ربیع ۔ ابو ظبی: "الشرق الاوسط” کل ایک امریکی ذمہ دار نے پرزور انداز میں کہا کہ امریکی فورسز یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کی مسلسل مدد کرے گی اور فرانسیسی صحافتی ایجنسی نے ابو ظبی میں […]

جدہ: اسماء الغابری ۔ عدن: علی ربیع ۔ ابو ظبی: "الشرق الاوسط”
کل ایک امریکی ذمہ دار نے پرزور انداز میں کہا کہ امریکی فورسز یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کی مسلسل مدد کرے گی اور فرانسیسی صحافتی ایجنسی نے ابو ظبی میں آئڈیکس نامی دفاعی میلہ کے بعد امریکی فوج کی درمیانی رہنماؤں کے ڈائریکٹر کی گفتگو کو نقل کیا ہے کہ ہم سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی مسلسل مدد کرتے رہیں گے اور خاص طور پر شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات کی خطرناکی کو کم کرنے کے مقصد سے ان کی مدد کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم داعش اور القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے کوشش جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں جو بھی لازمی کاروائی ہے اسے ہم کرتے رہیں گے۔
اسی سلسلہ میں حدیدہ میں دوبارہ فورسز متعین کرنے کی اقوام متحدہ کی کمیٹی نے جنرل مائکل لولیسگارڈ کی قیادت میں یمن کے شہر میں دوبارہ فورس متعین کرنے اور اقوام متحدہ کے خزانہ تک پہنچنے کے لئے گذرگاہ کو کھولنے کے سلسلہ میں ایک بنیادی معاہدہ کیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 13 جمادی الآخر 1440 ہجری – 18 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14692]