خرطوم میں آنسو گیس سے گھٹ کر ایک مظاہرہ کرنے والے کی وفات
خرطوم: احمد یونس کل کاریگروں کی جماعت کی طرف سے خرطوم میں "شہداء کا کارواں” کے نام بلائے گئے مظاہرہ کو منتشر کرنے کے مقصد سے پولس کی طرف سے چھوڑے گئے آنسو گیس کے گولے سے دم گھٹ کر کل ایک سوڈانی شخص کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ حکومت […]

خرطوم: احمد یونس
کل کاریگروں کی جماعت کی طرف سے خرطوم میں "شہداء کا کارواں” کے نام بلائے گئے مظاہرہ کو منتشر کرنے کے مقصد سے پولس کی طرف سے چھوڑے گئے آنسو گیس کے گولے سے دم گھٹ کر کل ایک سوڈانی شخص کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ حکومت نے مسئلہ کو مزید سنگین بنا دیا ہے اور مظاہرہ میں کام آنے والے افراد کی نگرانی کرنے والی سوڈانی ڈاکٹروں کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ مظاہرہ میں انتقال ہونے والا سبزی فروخت کرتا تھا اور اس نے خرطوم کے ایک ہاسپٹل میں اس کو بچانے کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کے بعد اپنی زندگی کھو دی اور اس طرح مظاہرہ میں جان گنوانے والے کی تعداد اب 60 ہو چکی ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی تعداد 32 ہے۔
اسی سلسلہ میں سوڈانی حکومت نے روئیٹر نیوز ایجنسی کے نمائندہ کو کام کرنے سے منع کر دیا ہے اور ایجنسی کے ذریعہ مظاہرہ کی تصویروں اور ویڈیوز کو نشر کرنے کی وجہ سے اس کے صحافتی لائنسن کو بھی چھین لیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 13 جمادی الآخر 1440 ہجری – 18 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14692]