قاہرہ میں بم دھماکہ کرنے والے کو امریکا اور فرانس نے واپس کر دیا
قاہرہ: محمد عبدی حسین ایک طرف اہل مصر نے پرسو قاہرہ کے اندر ازہر مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکہ میں اپنی جان گنوانے والے تین پولس کے جنازہ کو کندھا دیا تو دوسری طرف اس بات کا انکشاف ہوا کہ حملہ کرنے والے کا نام حسن عبد اللہ تھا […]

قاہرہ: محمد عبدی حسین
ایک طرف اہل مصر نے پرسو قاہرہ کے اندر ازہر مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکہ میں اپنی جان گنوانے والے تین پولس کے جنازہ کو کندھا دیا تو دوسری طرف اس بات کا انکشاف ہوا کہ حملہ کرنے والے کا نام حسن عبد اللہ تھا اور اس کی عمر 37 سال ہے اور بچوں کے ڈاکٹر کا بیٹا ہے اور وہ 25 سال قبل امریکہ جا چکا تھا اور وہ دینی انتہاپسندی سے معوروف تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بیٹا اپنے والد کے ساتھ فرانس بھیجے جانے اور اس کے بعد مصر دوبارہ بھیجے جانے سے قبل امریکہ منتقل ہوا تھا اور آنکھوں سے دیکھنے والے گواہوں نے بتایا کہ بیٹا سائکل کے ذریعہ گیس سلینڈر بیچا کرتا تھا اور وہ کبھی کبھی ڈاکٹری لباس بھی پہنتا تھا اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ قاہرہ کے درب احمر علاقہ میں اس کے گھر کے اندر وقت سے مربوط دھماکہ خیز مواد ملے ہیں جسے پولس نے ناکام بنا دیا ہے اور بم بنانے والے مواد بھی ملے ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 15 جمادی الآخر 1440 ہجری – 20 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14694]