پوٹن کی طرف سے امریکہ کو نشانہ بنائے جانے کی دھمکی
ماسکو: رائد جبر روسی صدر ولادیمیئر پوٹن نے امریکہ کو روسی میزائلوں کا نشانہ بنائے جانے کی دھمکی دی ہے اور غیر معمولی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یورپ میں اپنا میزائیل پروگرام کو نشر کرنے کی وجہ سے ملنے والی دھمکیوں کے جواب میں […]

ماسکو: رائد جبر
روسی صدر ولادیمیئر پوٹن نے امریکہ کو روسی میزائلوں کا نشانہ بنائے جانے کی دھمکی دی ہے اور غیر معمولی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یورپ میں اپنا میزائیل پروگرام کو نشر کرنے کی وجہ سے ملنے والی دھمکیوں کے جواب میں اسے منتشر کرنے کے لئے تیار ہے۔
کل پوٹن نے روسی قانون ساز کمیشن کے سامنے اپنی سالانہ گفتگو کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ روس ایسے میزائل کو منتشر کرنے پر مجبور ہے جو روس کو دھمکی دینے والے مراکز تک پہنچ سکتے ہیں اور یہ اس وقت ہوگا جب امریکہ یورپ کے اندر اپنا میزائیل پروگرام منتشر کرنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے اہل امریکہ کو مطلق فوجی برتری کے وہم سے نکلنے کی دعوت دی ہے اور پرزور انداز میں کہا کہ روس نہیں چاہتا ہے کہ وہ یورپ میں پہلے ان میزائلوں کو منتشر کرے لیکن انہوں نے اشارہ کیا کہ ان کا ملک مکمل عزم وارادہ کے ساتھ یورپ کے اندر میزائیل منتشر کرنے کی ہر نقل وحرکت کا سامنا کرے گا اور یہ بھی کہا کہ ماسکو کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوگا اور انہوں نے اہل امریکہ کو اقدام کرنے سے قبل اچھی طرح غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 16 جمادی الآخر 1440 ہجری – 21 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14695]