پہلا صفحہ

لندن کی طرف سے ریاض کے امن وسلامتی کے کردار کے سلسلہ میں زور

ریاض: عبد الہادی حبتور لندن: "الشرق الاوسط” برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہانٹ نے پرزور انداز میں کہا کہ ریاض اور لندن کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت مضبوط ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس شراکت کی وجہ سے ان کا ملک یمن کی جنگ کو ختم […]

لندن کی طرف سے ریاض کے امن وسلامتی کے کردار کے سلسلہ میں زور

ریاض: عبد الہادی حبتور لندن: "الشرق الاوسط”

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہانٹ نے پرزور انداز میں کہا کہ ریاض اور لندن کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت مضبوط ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس شراکت کی وجہ سے ان کا ملک یمن کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔ ہانٹ نے کل اپنے برلین کے دورہ کے دوران واضح کیا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کی اس شراکت کی وجہ سے یمن کے تنازعہ کے فریق اقوام متحدہ کی نگرانی میں اسٹوکہولوم معاہدہ سے اتفاق کریں گے۔

ریاض میں مشرق وسطی کے امور کے سلسلہ میں برطانوی وزیر الیسٹر بیرٹ نے پرزور انداز میں کہا کہ یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ سعودی عرب ہی یمن کے اندر سب سے زیادہ انسانی کوشش کرنے والا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 16 جمادی الآخر 1440 ہجری – 21 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14695]