واشنگٹن کی طرف سے مشرقی شام میں امن وسلامتی کی فورسز کے ذریعہ اپنے ہم نواؤں کی آمادگی
ماسکو: رائد جبر ۔ انقر: سعید عبد الرازق ۔ واشنگٹن: ایلی یوسف کل واشنگٹن نے شام کے اندر 400 فوج کو رکھنے کا اعلان کیا ہے جن میں سے نصف شمال کے اس پر امن علاقہ میں رہیں گے جس کے بارے میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور نصف حصہ اردن […]

ماسکو: رائد جبر ۔ انقر: سعید عبد الرازق ۔ واشنگٹن: ایلی یوسف
کل واشنگٹن نے شام کے اندر 400 فوج کو رکھنے کا اعلان کیا ہے جن میں سے نصف شمال کے اس پر امن علاقہ میں رہیں گے جس کے بارے میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور نصف حصہ اردن اور عراق کے ساتھ سرحدوں کے قریب تنف ایئربیس میں رہیں گے۔
روئٹرز ایجنسی نے ایک بڑے امریکی ذمہ دار سے نقل کیا ہے کہ وہ 200 فوج جو شام کے مشرقی شمال میں رہیں گے امید ہے کہ وہ اس فورسز کے حصہ ہوں گے جن کی تعداد 800 سے 1500 ہوگی اور ان کے ساتھ یورپ ہمنوا بھی شرکت کریں گے۔
پرسو وائٹ ہاؤس نے شام کے اندر امن وسلامتی کی حفاظت کرنے والی جھوٹی ٹکڑی کو رہنے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا تاکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تمام فورسز کے انخلاء کے سلسلہ میں ہونے والے فیصلہ کے ایک حصہ کو بدل دیا جائے او یاد رہے کہ ان کی تعداد 2000 ہے۔
کل ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے مدد کردہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز کی تابع انتظامیہ کے اندر خارجی تعلقات کے ایک ذمہ دار عبد الکریم عمر نے کہا کہ علاقہ کے اندر امن وسلامتی کی حفاظت کے لئے 200 فوج کو باقی رہنے کے سلسلہ میں وائٹ ہاؤس کے فیصلہ کو مثبت فیصلہ سمجھتے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 18 جمادی الآخر 1440 ہجری – 23 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14697]