پہلا صفحہ

صدر سال کی "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو: ہماری کامیابیاں فخر واعتزاز کی مستحق ہیں

داکار: حاتم البطیوی سینگال کے صدر ماکی سال نے کہا کہ کل ہونے والا صدارتی انتخاب بلا شک یہ بات اہل سینیگال اور پوری دنیا والوں کے لئے واضح کر دے گا کہ جو کام گذشتہ سات سالوں میں کیا گیا ہے وہ فخر واعزاز کا مستحق ہے۔ […]

صدر سال کی "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو: ہماری کامیابیاں فخر واعتزاز کی مستحق ہیں

داکار: حاتم البطیوی

سینگال کے صدر ماکی سال نے کہا کہ کل ہونے والا صدارتی انتخاب بلا شک یہ بات اہل سینیگال اور پوری دنیا والوں کے لئے واضح کر دے گا کہ جو کام گذشتہ سات سالوں میں کیا گیا ہے وہ فخر واعزاز کا مستحق ہے۔

سال نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس ترقی کے ایسے پروگرام ہیں جو سینگال کو ترقی کرنے والے ممالک میں لا کھڑا کرے گا اور ہم سینگال کے ترقی کرنے والے پروگرام کو مسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں جو ملک کے ماضی سے بالکل مختلف ہے اور ساری امیدیں اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ صدر سال دوسرے مرحلہ کے لئے کامیاب ہوں گے کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے مرحلہ میں غیر معمولی معاشی ترقی کی ہے اور انہوں نے اس مرحلہ کا آغاز سنہ 2012ء میں کیا تھا۔

معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے مقصد سے انفراسکٹکچر کے سلسلہ میں سنہ 2014ء میں شروع ہونے والا سینگال کا ترقی کرنے والا منصوبہ ہی وہ کام ہے جس نے صدر سال کو دوسرے مرحلہ کے لئے ممتاز کر دیا ہے اور اسی طرح سنہ 2018ء کے آخر میں شروع ہونے والا اس منصوبہ کا دوسرا مرحلہ ووٹروں کو اس بات کی طرف آمادہ کرے گا کہ وہ انہیں ہی دوبارہ منتخب کریں اور اس منصوبہ کی قیمت 14 ملین ڈالر ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 18 جمادی الآخر 1440 ہجری – 23 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14697]