پہلا صفحہ

چین اور سعودی عرب: مستقبل میں وسیع پیمانہ پر ساجھے داری

بیجنگ: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب اور چین نے مختلف میدانوں میں معاہدے کے ذریعہ مستقبل کے اندر سرمایہ کاری کے سلسلہ میں غیر معمولی ساجھے داری کا آغاز کیا ہے اور یہ ساجھے داری سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے چین کے موجودہ دورہ […]

چین اور سعودی عرب: مستقبل میں وسیع پیمانہ پر ساجھے داری

بیجنگ: "الشرق الاوسط”

کل سعودی عرب اور چین نے مختلف میدانوں میں معاہدے کے ذریعہ مستقبل کے اندر سرمایہ کاری کے سلسلہ میں غیر معمولی ساجھے داری کا آغاز کیا ہے اور یہ ساجھے داری سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے چین کے موجودہ دورہ کے ضمن میں ہوئی ہے۔

کل چینی صدر چی جنپنگ نے شہزادہ محمد ابن سلمان کا استقبال بیجنگ میں کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے ایک اجلاس بھی منعقد کی جس کے دوران دونوں نے علاقہ کے اندر کے اسٹریٹیجک تعلقات اور صورتحال کا جائزہ لیا اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے نئے امور کا بھی جائزہ لیا لیا۔

اجلاس کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے چین اور سعودی عرب کے درمیان کام کمیٹی کی سرگرمی پر زور دیا اور پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ یہ کمیٹی دونوں ملکوں کے درمیان مزید مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

اسی سلسلہ میں چین کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع پیمانہ پر ہونے والی اسٹریٹیجک ساجھے داری کے تعلقات کو ہمیشہ فروغ دینے کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ چند سالوں میں اہم مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلہ میں ہمیشہ تعاون ہوا ہے اور اخیر میں انہوں نے اس سلسلہ میں سعودی عرب کے ولی عہد کے اہم تعاون کو سراہا ہے اور پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کے تعلقات میں نئی طاقت وروح پیدا ہوگی۔(۔۔۔)

ہفتہ 18 جمادی الآخر 1440 ہجری – 23 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14697]