پہلا صفحہ

دہشت گردی کے خلاف مصر اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعاون

شرم الشیخ ۔ ریاض: "الشرق الاوسط” کل مصر اور سعودی عرب نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں دونوں ملکوں کے مابین گہرے تعلق کے بارے میں پرزور انداز میں کہا ہے اور یہ اعلان آج شرم الشیخ میں یورپ اور عرب سربراہی اجلاس کی شام ہونے والے اس […]

دہشت گردی کے خلاف مصر اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعاون

شرم الشیخ ۔ ریاض: "الشرق الاوسط”

کل مصر اور سعودی عرب نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں دونوں ملکوں کے مابین گہرے تعلق کے بارے میں پرزور انداز میں کہا ہے اور یہ اعلان آج شرم الشیخ میں یورپ اور عرب سربراہی اجلاس کی شام ہونے والے اس اجلاس میں ہوا ہے جس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی موجود تھے۔

شاہ سلمان اور مصری صدر نے دونوں ملکوں کے وفد کی موجودگی میں خلیج عدن اور بحر احمر کے ساحل پر افریقی اور عرب ممالک کی ایک کمیٹی بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہےاور اسی طرح ان مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے طریقہ اور خاص طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے میدان کے بارے میں گفتگو کی ہے اور علاقہ کے نئے امور کے سلسلہ میں بھی غور وفکر کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 19 جمادی الآخر 1440 ہجری – 24 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14698]