نٹن یاہو نے ایران کی جگہوں کا نقشہ پوٹن کے حوالہ کیا
ماسکو: رائد جبر ۔ تل ابیب: نظیر مجلی ۔ انقرہ: سعید عبد الرازق کل روسی صدر ولادیمئر پوٹن نے بند دروازوں کے پیچھے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نٹن یاہو کے ساتھ گفتگو کی ہے اور اس گفتگو کے دوران دونوں فریق نے کشیدگی کے بعد اپنے تعلقات کو معمول کے مطابق […]

ماسکو: رائد جبر ۔ تل ابیب: نظیر مجلی ۔ انقرہ: سعید عبد الرازق
کل روسی صدر ولادیمئر پوٹن نے بند دروازوں کے پیچھے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نٹن یاہو کے ساتھ گفتگو کی ہے اور اس گفتگو کے دوران دونوں فریق نے کشیدگی کے بعد اپنے تعلقات کو معمول کے مطابق بنانے کی کوشش ہے جبکہ یاد رہے کہ یہ کشیدگی گذشتہ ستمبر کے ماہ میں روس کے تجزیاتی جہاز کو گرانے کے بعد ہوئی تھی۔
اس سے قبل کرملین کی ملاقات میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ شام کی صورتحال گفتگو کا اہم موضوع ہوگا جبکہ اسرائیلی فریق نے شام کے اندر ایرانی جگہوں سے متعلق گفتگو کرنےکے لئے تل ابیب کی طرف سے پیش کردہ امور کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ روس کے ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نٹن یاہو نے روسی صدر کو شام کے اندر ایرانی جگہوں کا نقشہ حوالہ کیا ہے اور اس بات کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ شامی فضاء میں دونوں فریق کی نقل وحرکت کے لئے فوجی اور سیکورٹی معاہدہ کو دوبارہ شروع کیا جائے۔(۔۔۔)
جمعرات 23 جمادی الآخر 1440 ہجری – 28 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14702]