ریاض میں کوشنر سے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ملاقات
ریاض م واشنگٹن: "الشرق الاوسط” کل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر کار کوشنر نے ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور ولی عہد محمد ابن سلمان ابن عبد العزیز سے گفتگو کی ہے اور اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے دو […]

ریاض م واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
کل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر کار کوشنر نے ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور ولی عہد محمد ابن سلمان ابن عبد العزیز سے گفتگو کی ہے اور اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کی مدد کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ بدھ کے دن ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مزید تعاون کرنے اور مشرق وسطی میں امن وسلامتی کی کوشش کرنے کے سلسلہ میں بات ہوئی ہے اور بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ کوشنر کی یہ ملاقات سابقہ مذاکرات کے سلسلہ میں تھی۔ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان مزید تعاون کرنے اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں امریکی صدر کی انتظامیہ کی کوششوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔(۔۔۔)
جمعرات 23 جمادی الآخر 1440 ہجری – 28 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14702]