پہلا صفحہ

ٹرمپ کی طرف سے مشرقی شام میں اپنی فورسز کے مشن کو وسیع کرنے کی منظوری

واشنگٹن ۔ لندن: "الشرق الاوسط” امریکی کانگریس کے اراکین کی طرف سے جاری شدہ ایک پیغام نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم داعش کے خاتمہ کے بعد مشرقی شام میں باقی رہنے والی یورپی اور امریکی فورسز کے ذمہ واشنگٹن نے ایک نیا مشن دیا ہے اور یہ مشن واشنگٹن کے […]

ٹرمپ کی طرف سے مشرقی شام میں اپنی فورسز کے مشن کو وسیع کرنے کی منظوری

واشنگٹن ۔ لندن: "الشرق الاوسط”

امریکی کانگریس کے اراکین کی طرف سے جاری شدہ ایک پیغام نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم داعش کے خاتمہ کے بعد مشرقی شام میں باقی رہنے والی یورپی اور امریکی فورسز کے ذمہ واشنگٹن نے ایک نیا مشن دیا ہے اور یہ مشن واشنگٹن کے ہمنواء اکراد اور انقرہ کے درمیان مسئلہ کو بغیر کسی کشمکش کے حل کرنا ہے۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں امریکی ذرائع نے کہا کہ امریکی آرمی کے چیف اسٹاف جوزیو ڈانورڈ اور ان کے روسی ہم منصب والیری گیراسیموو کے درمیان ویانا میں ملاقات ہوئی ہے اور امریکی جانب سے کئے جانے والے مطالبہ کے مطابق کوئی متعین معاہدہ نہیں ہوا ہے جبکہ روس کی طرف سے اس بات کا وعدہ کیا گیا ہے کہ داعش کے خلاف ہونے والی جنگوں کے خاتمہ کے بعد  شامی فورسز شام کی ڈیموکریٹک فورسز کا مقابلہ نہیں کرے گی۔(۔۔۔)

جمعرات 30 جمادی الآخر 1440 ہجری – 07 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14709]