پہلا صفحہ
سوڈان میں خواتین کی طرف سے زبردست مظاہرے
خرطوم: احمد یونس کل سوڈان کی دار الحکومت خرطوم کے کئی علاقوں میں خواتین کے مظاہرے نکلے ہیں اور اس مظاہرہ کی دعوت سوڈانی کاریگروں کی جماعت اور اس کے ہمنواؤں نے آج خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے آزادی اور تبدیلی کے مقصد سے دیا تھا۔ […]

خرطوم: احمد یونس
کل سوڈان کی دار الحکومت خرطوم کے کئی علاقوں میں خواتین کے مظاہرے نکلے ہیں اور اس مظاہرہ کی دعوت سوڈانی کاریگروں کی جماعت اور اس کے ہمنواؤں نے آج خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے آزادی اور تبدیلی کے مقصد سے دیا تھا۔
سوڈانی کاریگروں کی جماعت کے مطابق اس بات کا علم ہوا ہے کہ اس مظاہرہ کی ترتیب سوڈانی خاتون کے تاریخی کردار، ان کی کوششوں اور موجودہ مظاہرہ میں ان کے کردار کو پیش نظر رکھتے ہوئے سوڈانی خواتین کے نام سے کی گئی تھی۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں خرطوم کی اپیل عدالت نے گذشتہ ہفتہ ابتدائی ہنگامی عدالتوں کے ذریعہ مظاہرہ میں شریک ہونے کی وجہ سے آٹھ افراد کے خلاف صادر ہونے والے جیل کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 02 رجب المرجب 1440 ہجری – 08 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14710]