پہلا صفحہ

حجور کے قبائل کی طرف سے اپنی جگہوں کے دفاع میں بہادری کا مظاہرہ

ریاض ۔ حجہ: الشرق الاوسط حجہ گورنریٹ کے کشر نامی علاقہ کے اندر حجور کے قبائل نے اپنی جگہوں کے دفاع میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ حوثی جماعتون کے پاس ہتھیار اور ایسے افراد ہیں جنہوں نے اس علاقہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا اور قبائل کے […]

حجور کے قبائل کی طرف سے اپنی جگہوں کے دفاع میں بہادری کا مظاہرہ

ریاض ۔ حجہ: الشرق الاوسط

حجہ گورنریٹ کے کشر نامی علاقہ کے اندر حجور کے قبائل نے اپنی جگہوں کے دفاع میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ حوثی جماعتون کے پاس ہتھیار اور ایسے افراد ہیں جنہوں نے اس علاقہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا اور قبائل کے چند رہنماؤں نے یہ عہد وپیمان کیا ہے کہ وہ حوثی میلیشیاؤں کے خلاف جنگ کریں گے یہاں تک کہ انہیں کامیابی ملے یا شہادت نصیب ہو۔(۔۔۔)

اسی کشمکش میں کل صبح پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک سعودی خاتون بھی ہے اور ابہا شہر کے رہائشی علاقہ کی طرف حوثی میلیشیاؤں کی طرف سے چھوڑے گئے ڈرون جہاز کے ٹکڑوں کی وجہ سے بعض گھر اور گاڑیاں متاثر ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے فورسز نے ایک بیان میں ایران کی طرف سے مدد کردہ دہشت گرد حوثی میلیشیاؤں کو آگاہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے دہشت گردانہ طریقہ اختیار کیا تو اس کا جواب بہت سخت ہوگا۔

ہفتہ 02 رجب المرجب 1440 ہجری – 09 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14711]