ايشيا
عمران خان کی طرف سے ہندوستان کو اطمینان: پاکستان سے حملے نہیں ہوں گے
اسلام آباد: جمال اسماعیل پڑوسی دشمن ہندوستان کے ساتھ حالات کو پرسکون بنانے کی کوشش میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کل پرزور انداز میں کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی جماعت کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ ان کی سرزمین کا استعمال کسی بھی ملک کے خلاف […]

اسلام آباد: جمال اسماعیل
پڑوسی دشمن ہندوستان کے ساتھ حالات کو پرسکون بنانے کی کوشش میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کل پرزور انداز میں کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی جماعت کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ ان کی سرزمین کا استعمال کسی بھی ملک کے خلاف کرے اور اس میں ہندوستان بھی شریک ہے۔
عمران خان کا یہ بیان پاکستانی حکومت کی طرف سے پابندی لگائی گئی چند دینی دہشت پسند جماعتوں کے املاک کو ضبط کرنے کے دو دن کے بعد سامنے آیا ہے اور اسی طرح ان جماعتوں کی طرف سے چلائے جانے والے 182 دینی مدارس اسپتالوں اور بھلائی کا کام کرنے والے ان اداروں پر بھی ہاتھ ڈالا ہے جہاں سے لاکھوں پاکستانی عوام مستفید ہو رہے تھے۔ پاکستانی وزارت خزانہ نے ان افراد سے متعلق تمام اکاؤنٹس پر نگرانی لگا دی ہے جو ان دینی اور دہشت پسند جماعتوں کے ساتھ کام کر سکتے ہوں اور اسی طرح ہر غیر ملکی کرنسی اسی شخص کے لئے تبدیل کیا جائے گا جن کے پاس شہری کارڈ یا آئڈینٹیٹی کارڈ ہوں گے۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 رجب المرجب 1440 ہجری – 09 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14711]