پہلا صفحہ
سعودی عرب اپنی عدالت کی خودمختاری پر قائم
جنیوا: الشرق الاوسط کل سعودی عرب نے دوبارہ اپنے داخلی امور اور اپنے خودمختاری میں مداخلت کئے جانے سے انکار کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا کہ یہاں کی عدالت بین الاقوامی سطح پر معروف عدالتی کاروائی کی خودمختاری کے بنیادی امور پر حکومت کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ کام […]

جنیوا: الشرق الاوسط
کل سعودی عرب نے دوبارہ اپنے داخلی امور اور اپنے خودمختاری میں مداخلت کئے جانے سے انکار کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا کہ یہاں کی عدالت بین الاقوامی سطح پر معروف عدالتی کاروائی کی خودمختاری کے بنیادی امور پر حکومت کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ کام کر رہی ہے اور عدالت میں مکمل انصاف اور شفافیت موجود ہے۔(۔۔۔)
حقوق انسان کمیٹی کے صدر ڈاکٹر العیبان نے ذکر کیا کہ سعودی شہری جمال خاشقجی کے مسئلہ سے متعلق کاروائیوں کے سلسلہ میں جو میڈیا میں گفتگو ہو رہی ہے سعودی عرب اس کی تردید کرتا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلہ میں کو ملزم ہیں وہ اپنے وکیلوں کے سامنے حاضر ہوئے ہیں اور ان کے خلاف کافی دلائل ملنے کے بعد انہیں عدالت کے حوالہ بھی کر دیا گیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 08 رجب المرجب 1440 ہجری – 15 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14717]