پہلا صفحہ
نیوزیلینڈ کی دو مسجد میں قتل عام: پوری دنیا اس کراہیت وناپسندیدگی کے خلاف متحد
ولینگٹان ۔ لندن: الشرق الاوسط کل جمعہ کی نماز کے دوران نیوزیلینڈ کی دو مسجدوں میں اسٹریلیا نزاد ایک دہشت پسند کی طرف سے انجام دئے جانے والی قتل وغارت گری میں کم سے کم 49 افراد شہید اور 48 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں عرب شہری بھی ہیں […]

ولینگٹان ۔ لندن: الشرق الاوسط
کل جمعہ کی نماز کے دوران نیوزیلینڈ کی دو مسجدوں میں اسٹریلیا نزاد ایک دہشت پسند کی طرف سے انجام دئے جانے والی قتل وغارت گری میں کم سے کم 49 افراد شہید اور 48 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں عرب شہری بھی ہیں اور اس حملہ نے پوری دنیا کو متحد کر دیا ہے۔
اس مسلح فرد نے ویڈیو گیم کے انداز میں مسجد کے اندر انجام دئے جانے والے قتل عام کی ویڈیو کو نشر کیا ہے اور اس نے اس سے قبل ہجرت کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان بھی نشر کیا تھا اور انہیں غازی کے نام سے یاد کیا تھا۔(۔۔۔)
اس قتل عام کی کاروائی کے خلاف عالمی سطح پر مذمتی بیان آئے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نیوزیلینڈ کی خاتون صدر کو ایک تعزیتی پیغام بھی بھیجا جس میں انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ ہم اس دہشت گردی کی کاروائی کے خلاف آپ کے ساتھ ہیں اور اس کاروائی کی مذمت ہر دین ومذہب اور بین الاقوامی دستاویزات کرتے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 09 رجب المرجب 1440 ہجری – 16 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14718]