ایران

پومپیو: حوثیوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے

لندن ۔ تل ابیب: الشرق الاوسط امریکی وزیر خارجہ مایک پومپیو نے پرزور انداز میں کہا کہ حوثی لوگ ایرانی مرشد اعلی علی خامنئی اور پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی طرف سے مہمیز کے بعد ہی کام کرتے ہیں اور انہوں نے شدت کے ساتھ یہ […]

پومپیو: حوثیوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے

لندن ۔ تل ابیب: الشرق الاوسط

امریکی وزیر خارجہ مایک پومپیو نے پرزور انداز میں کہا کہ حوثی لوگ ایرانی مرشد اعلی علی خامنئی اور پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی طرف سے مہمیز کے بعد ہی کام کرتے ہیں اور انہوں نے شدت کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

علاقہ کا دورہ کرنے کے وقت پومپیو نے عربی نیوز چینل کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کل کہا کہ ایران پر ہونے والے دباؤ کی وجہ سے حوثی سویڈن معاہدہ کی پابندی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کی حزب اللہ مشرق وسطی میں امن واستقرار کے پریشانی پیدا کر رہی ہے اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے ایران کی طرف سے مدد کردہ جماعت کے سلسلہ میں اسرائیل کے اندر مشورہ کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 15 رجب المرجب 1440 ہجری – 22 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14724]