پہلا صفحہ
ٹرمپ گولان دستاویز پر دستخط کرنے کے لئے تیار اور عرب وبین الاقوامی حلقوں میں بے چینی
واشنگٹن ۔ ماسکو ۔ ریاض ۔ لندن: الشرق الاوسط واشنگٹن میں گولان پہاڑی پر اسرائیلی سیادت کو امریکہ کی طرف سے اعتراف کرنے کا دستاویز تیار کیا جا رہا ہے جہاں امریکی صدر پیر کے دن اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نٹن یاہو کے واشنگٹن کے دورہ کے دوران اس دستاویز پر دستخط […]

واشنگٹن ۔ ماسکو ۔ ریاض ۔ لندن: الشرق الاوسط
واشنگٹن میں گولان پہاڑی پر اسرائیلی سیادت کو امریکہ کی طرف سے اعتراف کرنے کا دستاویز تیار کیا جا رہا ہے جہاں امریکی صدر پیر کے دن اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نٹن یاہو کے واشنگٹن کے دورہ کے دوران اس دستاویز پر دستخط کریں گے۔(۔۔۔)
پرسو شام ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ریاستہائے متحدہ گولان پہاڑی پر اسرائیلی سیادت کا اعتراف کرے اور اعلان کو عرب اور بین الاقوامی حلقوں میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور خلیجی تعاون کونسل نے ٹرمپ کے بیان پر اپنے افسوس کا اعلان کیا اور کرملین نے کہا کہ اس بیان کی وجہ سے مشرق وسطی کے امن واستقرار کو خطرہ ہے۔(۔۔۔)
الشرق الاوسط نے اس مذاکرات کے سلسلہ میں امریکی نگرانی کے 45 سال کا جائزہ لیا ہے اور اس سلسلہ میں سابق امریکی سفیر فریڈ ہاو کی طرف سے سنہ 2010ء میں صدر بشار الاسد اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نٹن یاہو کے درمیان ہونے والی آخری کوشش کا بھی جائزہ لیا ہے اور اس وقت اسرائیلی جانب سے گولان پہاڑی پر شام کی مکمل سیادت کو چند ترتیبات کے بدلہ میں قبول کر لیا گیا تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 16 رجب المرجب 1440 ہجری – 23 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14725]