پہلا صفحہ
مشرقی فرات کے سلسلہ میں انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان گفت وشنید
انقرہ: سعید عبد الرازق واشنگٹن: راید جبر واشنگٹن اور انقرہ نے گزشتہ بدھ کے دن امریکی دار الحکومت میں دونوں ملک کے وزیر خارجہ مایک پومپیو اور مولود جاویش اوگلو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جو گفتگو ہوئی اس سلسلہ میں بیان بازیاں کی۔ واشنگٹن نے پرزور انداز میں کہا […]

انقرہ: سعید عبد الرازق واشنگٹن: راید جبر
واشنگٹن اور انقرہ نے گزشتہ بدھ کے دن امریکی دار الحکومت میں دونوں ملک کے وزیر خارجہ مایک پومپیو اور مولود جاویش اوگلو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جو گفتگو ہوئی اس سلسلہ میں بیان بازیاں کی۔
واشنگٹن نے پرزور انداز میں کہا کہ وہ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں جو کچھ کہا گہا ہے وہ اس پر کاربند ہے جبکہ انقرہ نے بیان میں جو دھمکی کی بات ہے اس کی نفی کی ہے کہ مشرقی فرات میں یک طرفہ کاروائی کے سلسلہ میں ترکی کی طرف سے ہونے والے اقدام کا نتیجہ تباہ کن ہوگا اور اس نے یہ بھی کہا کہ آئندہ دوبارہ ملاقات ہوگی لیکن اس کی حقیقت کو بیان نہیں کیا۔(۔۔۔)
دوسری طرف روسی سیکورٹی کمیٹی کے سیکریٹری نیکولائے نے اسرائیلی قومی سیکیورٹی کمیٹی کے صدر کے ساتھ وسیع پیمانہ پر مذاکرات کیا ہے۔(۔۔۔)
ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی کے میدان میں اسرائیلی اور روسی تعاون سے متعلق چند موضوعات کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوئی ہے اور اسی طرح ان دونون نے شام کے حالات کا بھی جائزہ لیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 30 رجب المرجب 1440 ہجری – 06 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14739]