پہلا صفحہ

جزائر فوج کی طرف سے حکومت پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش

جزائر: بوعلام غمراسہ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جزائر کی فوج صدارت جمہوریہ کے تابع انٹیلیجنس کو وزارت دفاع میں شامل کرکے اسے اپنے کنٹرول میں کرنے کے بعد حکومت پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی طرف گامزن ہے اور اس اقدام کی وجہ سے فوج کے کمانڈر احمد قاید صالح […]

جزائر فوج کی طرف سے حکومت پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش

جزائر: بوعلام غمراسہ

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جزائر کی فوج صدارت جمہوریہ کے تابع انٹیلیجنس کو وزارت دفاع میں شامل کرکے اسے اپنے کنٹرول میں کرنے کے بعد حکومت پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی طرف گامزن ہے اور اس اقدام کی وجہ سے فوج کے کمانڈر احمد قاید صالح حقیقت میں ملک کے صدر بن جائیں گے۔

سرکاری نیوز ایجنسی نے پرسو شام بتایا ہے کہ انٹیلیجنس کے صدر میجر جرنل عثمان کے مشن کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب سنہ 2015ء سے طرطاق کی ذمہ داری رہنے والا یہ ادارہ قوم کی وزارت دفاع کے نگرانی میں آچکا ہے۔

اسی سلسلہ میں سیاسی سرگرم کارکن مصطفی بوشاشی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ممکن ہے کہ صالح خود ذمہ دار بن جائیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کو چاہئے کہ وہ صرف اور صرف اس انتقالی مرحلہ میں جمہوریت کی مدد کرے اور اسے کسی بھی حالت میں سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے خاص طور پر حکومت کے معاملے میں اسے دور ہی رہنا چاہئے۔(۔۔۔)

اتوار 02 شعبان المعظم 1440 ہجری – 07 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14740]