پہلا صفحہ

ٹرمپ: دہشت گردی کے مقابلہ میں مصر میں غیر معمولی ترقی

واشنگٹن: الشرق الاوسط روئیٹر نیوز ایجنسی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی کا استقبال کرنے کے دوران پرزور انداز میں کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں مصر کے اندر کافی ترقی ہوئی ہے اور ٹرمپ نے […]

ٹرمپ: دہشت گردی کے مقابلہ میں مصر میں غیر معمولی ترقی

واشنگٹن: الشرق الاوسط

روئیٹر نیوز ایجنسی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی کا استقبال کرنے کے دوران پرزور انداز میں کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں مصر کے اندر کافی ترقی ہوئی ہے اور ٹرمپ نے اپنے بگل میں مصری صدر کی موجودگی میں صحافیوں سے کہا کہ فوج اور تجارت سے متعلق ابھی چند امور ہیں جن کے سلسلہ میں گفتگو ہوگی۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ٹرمپ نے سیسی کا استقبال بڑے گرمجوشی کے ساتھ کیا ہے اور اپنے مصری ہم منصب کی طرف سے کئے جانے والے عظیم کام کی بہت تعریف بھی کی اور یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ عظیم کام کریں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ مصر اور ریاستہائے متحدہ کے درمیان تعلقات اس طرح اچھے نہیں تھے جتنے اچھے آج ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 05 شعبان المعظم 1440 ہجری – 10 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14744]