پہلا صفحہ

سوڈان: مکمل سیاسی تبدیلی کے لئے مغربی دباؤ

خرطوم: احمد یونس کل ریاستہائے متحدہ، برطانیہ اور نرویج کی سفارت خانوں نے چند ماہوں سے ملک کے اندر موجودہ انتظامیہ کے خلاف ہونے والے مظاہرہ کے جواب میں مکمل طور پر سیاسی انتقالی تجویز کو پیش کرنے کے لئے سوڈانی حکومتوں کو دعوت دی ہے جبکہ فوج نے چار دنوں […]

سوڈان: مکمل سیاسی تبدیلی کے لئے مغربی دباؤ

خرطوم: احمد یونس

کل ریاستہائے متحدہ، برطانیہ اور نرویج کی سفارت خانوں نے چند ماہوں سے ملک کے اندر موجودہ انتظامیہ کے خلاف ہونے والے مظاہرہ کے جواب میں مکمل طور پر سیاسی انتقالی تجویز کو پیش کرنے کے لئے سوڈانی حکومتوں کو دعوت دی ہے جبکہ فوج نے چار دنوں سے اپنے ہیڈکواٹر کے سامنے تیس سالوں سے ملک پر حکومت کرنے والے صدر عمر البشیر کے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنہ دینے والے ہزاروں افراد کی مدد میں اپنی بے قراری کا  اظہار کیا ہے اور ان مذکورہ تین مغربی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سوڈانی حکومت کے لئے وقت آچکا ہے کہ وہ اچھے انداز میں عوام کے مطالبات کا جواب دے تاکہ وہ سوڈان کے اندر موجود معاشی چیلنجز کو حل کرنے میں سیاسی کاروائی کی مدد کرنے کے لئے تیار ہو سکے۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں سابق وزیر اعظم امت پارٹی کے رہنماء الصادق المہدی نے ملک کو جمہوری انداز پر منتقل ہونے کے مقصد سے مذاکرہ کرنے کے لئے فوج کے منتخب  کردہ رہنماؤں کے حوالہ کرنے کی دعوت دی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو دنون کے دوران پولس ادارہ کے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف سے کئے جانے والے حملہ میں بیس افراد نے اپنی جان گنوا دی ہے جن میں چند فوجی بھی ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 05 شعبان المعظم 1440 ہجری – 10 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14744]