پہلا صفحہ
جزائر: فوج کے کمانڈر کی طرف سے وقتی صدر کی تائید کی وجہ سے عوام پریشان
جزائر: بوعلام غمراسہ جزائری فوج کے کمانڈر کرنل احمد قاید صالح نے کل دستور کے مطابق ملک کے سیاسی مسئلہ کو حل کرنے پر زور دیا ہے اور ان کے موقف سے ایسا لگ رہا ہے کہ عبد القادر ابن صالح کو ملک کی وقتی صدارت کی ذمہ داری قبول کرنے […]

جزائر: بوعلام غمراسہ
جزائری فوج کے کمانڈر کرنل احمد قاید صالح نے کل دستور کے مطابق ملک کے سیاسی مسئلہ کو حل کرنے پر زور دیا ہے اور ان کے موقف سے ایسا لگ رہا ہے کہ عبد القادر ابن صالح کو ملک کی وقتی صدارت کی ذمہ داری قبول کرنے کے سلسلہ میں فوجی ادارہ کی تائید حاصل ہے۔
یہ موقف بڑی حد تک سڑک کے مظاہرین کے مخالف ہے کیونکہ وہ لوگ صالح یا سابق انتظامیہ کے کسی فرد کو اس انتقالی مرحلہ کے ذمہدار کے طور پر قبول نہیں کر سکتے ہیں اور کمانڈر نے تحریک بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسا مطالبہ کر رہے ہیں جسے ہم پورا نہیں کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ فوج اس مسئلہ کو حل کرنے میں عوام کے ساتھ ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 06 شعبان المعظم 1440 ہجری – 11 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14745]